گوجرانوالہ:ایف آئی اے کی کارروائی ،9انسانی سمگلر گرفتار
گوجرانوالہ ( بیورورپورٹ) ایف آئی اے کی انسانی اسمگلروں کیخلاف کارروائیاں ، انسپکٹر محسن وحید بٹ نے بھاری نفری کے ہمراہ سیالکوٹ ،نارووال، حافظ آباداور گوجرانوالہ میں چھاپہ مار کاروائیاں کرتے ہوئے 6گھنٹوں کے دوران عرصہ دراز سے مفرور 9خطر ناک اشتہاری ملزمان کو سخت مزاحمت کے ساتھ گرفتار کر کے ایف آئی اے نے پاکستان بھر میں نیا ریکاڈ قائم کر دیا اعلیٰ حکام کی طرف سے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے شیخ خالد انیس کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز ایف آئی اے انسپکٹر محسن وحید بٹ نے بھاری نفری کے ہمراہ سیالکوٹ ، سمبڑیال ، حافظ آباد ، نارووال اور گوجرانوالہ سمیت دیگر علاقوں میں عرصہ دراز سے مفرور اشتہاریوں ، انسانی اسمگلروں اور لینڈ روٹ کے ایجنٹوں کیخلاف بڑے پیمانے میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5اشتہاریوں ، 2لینڈ روٹ کے ایجنٹوں ، 2عدالتی مفروروں کو سخت مزاحمت کے بعد گرفتار کر لیا ہے ۔ گرفتار شدہ ملزمان نے جہانگیر اسلم ، طارق وقاص ، الیاس کاشف ، سکندر حیات ، محمد اقبال ، ذیشان رشید ، غلام عباس ، رانا ساجد عباس ، مدثر شامل ہیں گرفتار شدہ ملزمان سادہ لوح افراد کو غیر قانونی طریقوں سے بیرون ممالک اٹلی ،فرانس ، جرمنی وغیرہ بھیجوانے کے دھندے میں ملوث تھے ،جن کوایف آئی اے انسپکٹر محسن وحید بٹ نے 6گھنٹے کے مختصر وقت میں گرفتار کیا ہے ۔
اس سے قبل ایف آئی اے پاکستان بھر میں کسی بھی آفیسر نے چند گھنٹوں کے دوران اتنی بڑی تعداد میں اشتہاری ملزمان کو گرفتار نہیں کیا ایف آئی اے انسپکٹر محسن وحید بٹ نے چند گھنٹوں میں 9خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان بھر میں ایک نیاء ریکارڈ قائم کر دیا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی شیخ خالد انیس کی خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلروں کا گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ۔ ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گااور ان کا مزید کہنا تھا ہے کہ ایف آئی اے انسپکٹر محسن وحید بٹ نے چند گھنٹوں میں 9اشتہاریوں کو گرفتار کر کے ایف آئی اے سرکل گوجرانوالہ سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔