ساندہ ، گودام میں چھاپہ،2 ہزار سے زائدڈور کی چرخیاں برآمد

ساندہ ، گودام میں چھاپہ،2 ہزار سے زائدڈور کی چرخیاں برآمد

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) ساندہ پولیس نے پتنگ سازی کے گودام پر چھاپہ مار کر لاکھوں مالیت کی دو ہزار سے زائد چرخیاں برآمد کر لیں۔ ملزمان چرخیاں تیار کر کے بیرون شہر بھجواتے تھے۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ملزما ن عر صہ درازسے علاقہ میں کا روبار کر ر ہے تھے اور پو لیس کو مبینہ طو ر پر با قاعدہ منتھلی دی جا ر ہی تھی ۔گزشتہ ہفتہ منتھلی نہ ملنے پر پو لیس نے سامان بر آمد کر کے پریس کا نفرس کر دی ۔ ایس پی اقبال ٹاون رانا عمر فاروق کے مطا بق ساندہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے والے گودام پر چھاپہ مار کر موقع سے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ موقع سے 2ہزار سے زائد ڈور کی چرخیاں بھی قبضہ میں لے لیں۔ایس پی اقبال ٹاون کے مطابق ملزمان پتنگ بازی کا سامان تیار کر کے مختلف شہروں میں سپلائی کرتے تھے جن کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...