چوہنگ،ای ایم ای سوسائٹی میں اہخانہ کو یرغمال بنا کر 20لاکھ 50ہزار لوٹ لیے گئے

چوہنگ،ای ایم ای سوسائٹی میں اہخانہ کو یرغمال بنا کر 20لاکھ 50ہزار لوٹ لیے گئے

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹرسے)صو با ئی دا ر الحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا-تفصیلا ت کے مطابق چوہنگ کی حدود ای ایم ای سوسائٹی کے رہائشی طارق کے گھر دوداکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 20لاکھ 50ہزار،جنوبی چھاؤنی میں محمد احمد کے گھر سے تین ڈاکو 5لاکھ 50ہزار،اقبال ٹاؤن نرگس بلاک میں نسیم انور کے گھر سے تین ڈاکو چار لاکھ 34ہزار کی نقدی زیورات اور مسلم ٹاؤن میں امجد نور کے دفتر سے دوڈاکو چار لاکھ 45ہزار اور ہیئر میں الیاس کے دفتر سے دوڈاکو 40ہزار کی نقدی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ کوٹ لکھپت میں شہباز اور اسکی فیملی سے تین لاکھ،اچھرہ میں خواجہ سلمان اور اسکی فیملی سے 90ہزار،گرین ٹاؤن میں عثمان سے 65ہزار اور شمالی چھاؤنی میں زین سے 18ہزار کی نقدی اور موبائلز چھین لئے گئے جبکہ اقبال ٹاؤن میں جاوید،چوہنگ میں عمر،ڈیفنس اے میں ناہید اور علیم گلبرگ میں شاہد کی گاڑیاں اور ملت پارک میں شاہد علی ،نولکھا میں احمد،گوالمنڈی میں رب نواز،لٹن روڈ میں ذوالفقار،جنوبی چھاؤنی میں فیصل،ہربنس پو رہ میں ابو سفیان،ستوکتلہ میں سرور کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...