سرور روڑ پر کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق ،ساتھی شدید زخمی

سرور روڑ پر کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق ،ساتھی شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)سرور روڑ کے علاقے میں کار کی موٹرسائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔پولیس نے ڈرائیور گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔پولیس کے مطابق سرور روڑ کے علاقہ کینٹ میں موٹرسائیکل سوار شہری نواز اپنے دوست کے ہمراہ جا رہا تھا کہ اسی دوران پیچھے سے آتی ہوئی تیز رفتار کار نے انہیں کچل دیا جس کے باعث نواز موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس نے کار سوار شخص کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے ۔

مزید :

علاقائی -