سیالکوٹ:میڈیکل کمپلیکس کے عملے کیلئے فائر سیفٹی،ہنگامی انخلا بارے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

سیالکوٹ:میڈیکل کمپلیکس کے عملے کیلئے فائر سیفٹی،ہنگامی انخلا بارے ایک روزہ ...

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 سیالکوٹ کے زیر اہتمام سیالکوٹ میڈیکل کمپلیکس کے عملے کو فائر سیفٹی اور ہنگامی انخلاء کے بارے میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی جس میں ہسپتال انتظامیہ،ڈاکٹرز ،نرسنگ ،سٹاف وارڈ بوائے کے علاوہ سیکیورٹی عملہ نے بھی حصہ لیا ۔اس موقع پر محمد وسیم SIاور شوکت علی ساجد SIنے فائر سیفٹی اور فائر فائٹنگ کے حوالے سے لیکچرز دئے گئے اور عملی مشقیں بھی کر وائیں۔علاوہ ازیں ریسکیو1122سیالکوٹ نے گزشتہ روز چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے عملہ کے ہمراہ چائلڈ لیبر کے حوالے سے ہونے والے سٹنگ آپریشن میں بھی حصہ لیا اور مختلف جگہوں پر چھاپوں کے دوران ایمرجنسی کور کیلئے ریسکیوایمبولینس انکے ہمراہ رہی اور ریسکیو عملہ نے چائلڈ لیبر کے حوالے سے معلوماتی پمفلٹ بھی عوام الناس میں تقسیم کئے۔

فائر سیفٹی

مزید : علاقائی


loading...