سمبڑیال :زہریلا سپرے کرنے سے منع کرنے پر ملزموں کا شہری پر تشدد

سمبڑیال :زہریلا سپرے کرنے سے منع کرنے پر ملزموں کا شہری پر تشدد

سمبڑیال(نمائندہ پاکستان)مال مویشی اورقربانی کے جانوروں پر زہریلی سپرے کرنے سے منع کرنے پر ملزمان آگ بگولہ ہو کر جان سے مارینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے گتھم گھتا ہوگئے اور دوران لڑائی جھگڑا نقدی بھی نکال لی گئی ۔تھانہ بیگووالہ میں دی گئی درخواست میں حسین پورکے رہائشی غلام رسول ولد محمد بشیر نے اپنے ڈیرہ پر باندھے مال مویشی اور قربانی کے جانوروں کے قریب زہریلی سپرے کرنے والے دوملزمان اصغر علی ،علی حسن تارڑ کو منع کیا جس پر ملزمان طیش میں آکر گالی گلوچ ، گتھم گھتا اورجان سے ماردینے کی دھمکیاں دیں۔

نا شروع کردیں دوران گتھم گھتا ملزمان نے جیب سے 20ہزارروپے بھی نکال لیے ،تھانہ بیگووالہ پولیس نے غلام رسول کی درخواست پر قانونی کاروائی شروع کردی ہے ۔

زہریلا سپرے

مزید : علاقائی


loading...