تحریک انصاف کی طرف سے عائشہ گلالئی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری
اسلام آباد ( صباح نیوز)تحریک انصاف کی جانب سے عائشہ گلالئی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔نوٹس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوٹس میں پارٹی رکنیت چھوڑنے اور وزیر اعظم کے انتخاب میں پارٹی پالیسی سے انحراف کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔ اور کہا گیا ہے کہ وہ سات روز میں دونوں معاملات پر اپنا مؤقف پیش کریں۔بصورت دیگر آئین و قانون کی رو سے تحریک انصاف ان کے خلاف کارروائی کرنے میں حق بجانب ہوگی۔
گلالئی نوٹس