مانگا منڈی،پولیس کانسٹیبل نے بیوی سے جھگڑ کر خود کشی کر لی

مانگا منڈی،پولیس کانسٹیبل نے بیوی سے جھگڑ کر خود کشی کر لی

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) صوبائی دارالحکومت میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کرایک پولیس اہلکار اور دوشیزہ سمیت 3افراد نے خودکشی کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ مانگا منڈی کے رہائشی پولیس کانسٹیبل ذوالفقار علی نے گھریلو ناچاقی کے باعث گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔کاہنہ کی رہاشی 17سالہ جویریہ نے اپنی بہن کے ساتھ جھگڑا ہونے پر نیند کی گولیاں کھا لیں جس کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتا ل لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔ شاہدرہ ٹاون میں22سالہ الطاف نے رات کو موبائل پر بات کرنے سے منع کرنے اور ماں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر مٹی کا تیل پی لیا ۔جس سے اس کی موت واقع ہو گئی تینوں علاقوں کی پولیس نے نعشیں قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے لواحقین کے حوالے کر دی ہیں ۔

مزید : علاقائی


loading...