5پولیس افسران کے تبادلے

5پولیس افسران کے تبادلے

لاہور (کرا ئم ر پو رٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈعارف نواز خان نے 5 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق، تقرری کے منتظر ایس ایس پی حیدر سلطان کو ایس ایس پی ڈپٹی کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ کی خالی آسامی پر ،ایڈیشنل ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان مہزور علی کو ایڈیشنل ایس پی اقبال ٹاؤن فیصل آباد کی خالی آسامی پر ، تقرری کے منتظر، ایس پی احمد محی الدین کو ایڈیشنل ایس پی لائل پور ٹاؤن فیصل آباد کی خالی آسامی پر ، ایس ڈی پی او پیپلز کالونی فیصل آباد ڈی ایس پی محمد خالد کو ایس ڈی پی او نشاط آباد فیصل آباد جبکہ ایس ڈی پی او نشاط آباد فیصل آباد ڈی ایس پی احسان اللہ شاد کو ایس ڈی پی او پیپلز کالونی فیصل آبادتعینا ت کیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...