ایف آئی اے کاہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپہ،غیر قانونی پائپ لائنز بچھانے اور میٹر لگانے پر گرفتاریاں ،سوئی گیس کا عملہ بھی ملوث پایا گیا

ایف آئی اے کاہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپہ،غیر قانونی پائپ لائنز بچھانے اور میٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرا ئم ر پو رٹر )ایف آئی اے نے ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی پائپ لا ئنیں اور میٹر لگانے پر سوئی گیس حکام اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی اے نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ایگریکس ٹاؤن رائیونڈ روڈ مکان نمبر 58-Aفیز IIکے رہائشی رانا سُلطان اکبر ، 59-Aعمر فاروق خان کی طرف سے بغیر ڈیمانڈ نوٹس غیر قانونی پائپ لائن بچھانے اور میٹرز لگانے پر مذکورہ رہائشیوں اور ملی بھگت کرنے والے سوئی گیس عملے سرویئر محمد سلیم ، حسن محمود ، ملازمین شاہد احمد ، جمال دین وغیرہ کے خلاف ایگریکس ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر سرفراز احمد وڑائچ اور اسٹیٹ آفیسر میاں نعیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -