سمبڑیال:نوعمر بغیر لائسنس رکشہ ڈرائیور قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے لگے

سمبڑیال:نوعمر بغیر لائسنس رکشہ ڈرائیور قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سمبڑیال(نمائندہ پاکستان)نوعمر اوربغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے ،تیز رفتار اور ناتجربہ کاری کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہونے لگے سمبڑیال شہر سمیت قریبی دیہاتوں جیٹھی کے ، ماجرہ کلاں ،بیگووالہ ، کلووال ، بھوپالوالہ ابیالہ ، ایئرپورٹ میں آمدورفت کے لیے استعمال ہونے والی سواری موٹر سائیکل رکشہ عوام کے لیے وبال جان بن چکا ہے زیادہ تر موٹر سائیکل رکشہ چلانے والے ڈرائیورتو عمراورناتجربہ کارہیں ان میں سے اکثر کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہے یہ ناتجربہ کا ر اور نوعمر ڈرائیور تیزرفتار ی اورلاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہیں جس کے نتیجہ میں آئے روز حادثات ہورہے ہیں اورمتعدد افراد حادثات میں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس والے منتھلیاں لینے پر اکتفا کررہے ہیں اوران نو عمر ڈرائیوروں کوکھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔

مزید :

علاقائی -