ملک میں گزشتہ روز بھی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا

ملک میں گزشتہ روز بھی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا

لاہور (کامرس رپورٹر)ملک میں گزشتہ روز بھی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ کی سطح پر برقرار رہا جس کے باعث شہروں میں آٹھ سے دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔دوسری جانب گزشتہ روز ملک کے جن علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا وہاں ترسیلی نظام شدید متاثر ہوا اور سینکڑوں فیڈرز اور د رجنوں گرڈز ٹرپ کر گئے تاہم بارش رکنے کے بعد فوری طور پر بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...