گردہ سکینڈل کیس، ڈاکٹر ظفر جاوید کی درخواست ضمانت پر وکیل حتمی بحث کیلئے طلب

گردہ سکینڈل کیس، ڈاکٹر ظفر جاوید کی درخواست ضمانت پر وکیل حتمی بحث کیلئے طلب

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے گردہ سکینڈل میں ملوث ملزم ڈاکٹر ظفر جاوید کی درخواست ضمانت پر ملزم کے وکیل کو 15اگست کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر چیمہ کے روبرو ملزم ڈاکٹر ظفر جاوید کی ضمانت پر رہائی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے ملزم کو بلیک میل کرنے کے لئے گرفتار کیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...