سعودی عرب سمیت عالم اسلام کو سازشوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سراج الحق

سعودی عرب سمیت عالم اسلام کو سازشوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سراج الحق

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کا دورہ کیا اور پاکستان میں تعینات ہونے والے سعودی عرب کے نئے سفیر نواف بن سعید المالکی کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کااظہار کیا .اس موقع پر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حرمین الشر یفین دنیا کے ہر مسلمان کے لئے مقدس و محترم مقامات ہیں، سرزمین حرمین سمیت پورے عالم اسلام کو خطرناک سازشوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ امت مسلمہ کو تقسیم در تقسیم کیا جا رہا ہے ،کشمیر فلسطین شام اور یمن میں خون کی ندیاں بہائی جا رہی ہیں ۔ ان تمام سازشوں کا مقابلہ باہمی اتحاد و یکجہتی سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب باہمی اتحاد ویکجہتی سے خطے میں قائدانہ کردار ادا کرسکتے ہیں۔ سعودی عرب میں لاکھوں کی تعداد میں موجود پاکستانی محنت کش بھی دونوں برادر ملکوں کی مضبوط دوستی کی علامت ہیں۔ سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں۔ اور یہ دو طرفہ دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم اور جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر امور خارجہ عبد الغفار عزیز بھی موجو دتھے ۔

سراج الحق

مزید : صفحہ آخر


loading...