ضلع کچہری کے 3سابق ملازمین کے کیس کی سماعت 15اگست تک ملتوی

ضلع کچہری کے 3سابق ملازمین کے کیس کی سماعت 15اگست تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن مریدحسین نے دہشت گردوں کو اسلحے کے لائسنس بنا کر دینے کے الزام میں ملوث اسلحہ برانچ ضلع کچہری کے 3سابق ملازمین کے کیس کی سماعت 15اگست تک ملتوی کردی ہے ۔سینئرسپیشل جج اینٹی کرپشن مرید حسین کی عدالت میں سی سی ٹی ڈی کی طرف سے ضلع کچہری اسلحہ برانچ کے 3ملازمین کے خلاف دائر کیس کی سماعت ہوئی ،تینوں ملزمان پر مبینہ طور پر الزام ہے کہ وہ دہشت گردوں کو اسلحے کے لائسنس فروخت کرتے تھے۔

مزید : علاقائی


loading...