اقلیتوں کادن منانے کا مقصد قائداعظم کے اصولوں پر عمل کرنا ہے ،زرداری

اقلیتوں کادن منانے کا مقصد قائداعظم کے اصولوں پر عمل کرنا ہے ،زرداری

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اقلیتوں کے دن 11اگست کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقلیتوں کے دن منانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم قائداعظم کی 11اگست 1947ء کی تقریر جو انہوں نے آئین ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کی تھی جس میں انہوں نے ریاست کی پالیسیوں بشمول پاکستان میں غیرمسلم شہریوں کے متعلق ریاستی پالیسی بیان کی تھی۔ ہم اسے اپنے اندر جذب کریں اوراس کا حقیقی مطلب سمجھیں۔ اپنی اس تاریخی تقریر میں قائداعظم میں کہا تھا کہ آپ کسی بھی مذہب، رنگ و نسل سے تعلق رکھتے ہوں ریاست کا اس میں کوئی دخل نہیں اور ہم پاکستان کو مستحکم اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں اور ہمیں قائداعظم کے ان بنیادی اصولوں کی طرف لوٹنا ہوگا۔

زرداری

مزید : صفحہ آخر


loading...