وزرات داخلہ کاواجد ضیاء کی سکیورٹی کیلئے ڈی جی رینجر کو خط

وزرات داخلہ کاواجد ضیاء کی سکیورٹی کیلئے ڈی جی رینجر کو خط

اسلام آباد(صباح نیوز)پاناما لیکس کیس کی تحقیقات کیلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیانے اسلام آباد سے باہر سکیورٹی کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو درخواست دے دی۔ذرائع کے مطابق وجد ضیا کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ ہے رجسٹرار آفس کا خط موصول ہونے پر وزارت داخلہ نے واجد ضیاکی سکیورٹی سے متعلق احکامات جاری کر دیئے ہیں ، ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے واجد ضیاکو اسلام آباد سے باہر سکیورٹی کیلئے ڈی جی رینجر کو خط لکھ دیا اور اس ضمن میں آئی جی اسلام آباد اور کمشنر کو سکیورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کردی گئیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...