ہائیکورٹ میں میاں نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں میاں محمدنواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے ۔یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں جی ٹی روڈ پر سابق وزیراعظم کی تقریروں کو بنیاد بنایا گیا ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف جی ٹی روڈ ریلی کے دوران خطاب کر کے سپریم کورٹ کے ججز کو تضحیک کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 204کے تحت توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور پیمرا کو بھی حکم دیا جائے ، تقاریر نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے۔