ٹیپوٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج کی نظر بندی ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(نامہ نگارخصوصی)ٹیپوٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج کی نظر بندی کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔اس سلسلے میں دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ امیر بالاج اقدام قتل کے مقدمہ میں رہا ہوا تو ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں پھنسادیا گیا ، ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں ضمانت منظور ہوئی تو پنجاب حکومت نے امیربالاج کونظر بند کردیا،امیربالاج کی نظر بندی غیرقانونی ہے۔