آپریشن ردالفساد، کوئٹہ میں سرچ آپریشن، غیر قانونی مقیم افغان باشندوں سمیت 31 افراد گرفتار
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے اور کوئٹہ میں سرچ آپریشن کے دوران 31 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ایف سی اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 31 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ یہ سرچ آپریشن رات گئے کچلاک، سریاب ہزار گنجی اور نواں کلی میں ہوا جس دوران گرفتار ہونے والے افراد میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری بھی شامل ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی اور پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے افراد کے قبضے سے ایس ایم جی، پستول اور غیر قانونی گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔