بار کونسلیں سنیئر جج سے بدتمیزی کے مرتکب وکلاء کیخلاف خود کاررائی کریں گے، فل بنچ کی یقین دہانی

بار کونسلیں سنیئر جج سے بدتمیزی کے مرتکب وکلاء کیخلاف خود کاررائی کریں گے، ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں قائم 5رکنی فل بنچ کوپاکستان بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کی طرف سے یقین دہانی کرادی گئی ہے کہ ہائی کورٹ ملتان بنچ میں سینئر جج سے بدتمیزی کے مرتکب لاہور ہائی کورٹ بار ملتان کے صدر شیر زمان اور سیکرٹری قیصر عباس کاظمی کے خلاف بار کونسلیں خود انضباطی کارروائی کریں گی اور آئندہ تاریخ سماعت پر ان دونوں کی فل بنچ میں حاضری یقینی بنائیں گی ۔سینئر وکلاء کی مداخلت اور کیس کی سماعت کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کے باعث کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔گزشتہ روز ملتان ہائیکورٹ بار کے صدر شیر زمان اور سیکرٹری قیصر عباس کاظمی عدالتی حکم کے باوجود توہین عدالت کیس میں فل بنچ کے روبرو پیش نہیں ہوئے ۔ پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین محمداحسن بھون اورپنجاب بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی کے ممبر فرہاد علی شاہ سمیت سینئر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...