2حلقوں میں ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن کا ڈیٹا کی فراہمی کیلئے نادرا کو دوبارہ خط

2حلقوں میں ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن کا ڈیٹا کی فراہمی کیلئے نادرا کو ...

لاہور(نامہ نگار)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت نادرا سے فوری طور پر این اے 120 لاہور اور پی پی 4 گوجر خان میں بائیومیٹرک مشینوں کے تجرباتی استعمال کے لئے ووٹر لسٹ ، انگوٹھوں کے نشانات اور تصاویر کا مطلوبہ ڈیٹا فوری طور پر مانگ لیا ہے۔ نادرا کو ہدایت کی گئی ہے کہ بار بار یادہانیوں اور سرکاری خطوط کے باوجود آپ نے ابھی تک بائیومیڑک مشینوں کے استعمال کے لئے مطلوبہ ڈیٹا الیکشن کمیشن کو فراہم نہیں کیا اب آپ کو آرٹیکل 220کے تحت ہدایت کی جاتی ہے کہ فوری طور پر 17 اگست یا اس سے پہلے مطلوبہ ڈیٹا الیکشن کمیشن کو فراہم کر دیں تاکہ مذکورہ بالا حلقوں کے ضمنی انتخابات میں ان کا استعمال کیا جائے۔اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے نادرا کے چیئرمین کو خط لکھا ہے اور ان کو ہدایت کی کہ وہ مطلوبہ ڈیٹا فراہم کر دیں کیونکہ نادرا کو اس سے پہلے 6 مرتبہ خطوط لکھے گئے اور نادرا کے چیئرمین کی سیکرٹری الیکشن کمیشن سے اس سلسلے میں میٹنگ بھی ہوئی لیکن ابھی تک وہ ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...