چینی،چکن،پیاز،خوردنی تیل،دودھ،گڑ،بیف کی قیمتوں میں اضافہ

چینی،چکن،پیاز،خوردنی تیل،دودھ،گڑ،بیف کی قیمتوں میں اضافہ

ملتان(جنرل رپورٹر)ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق10اگست2017ء کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں0.64فیصد اضافہ ہوگیا۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے 53اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

جس میں سے11اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ13اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ29اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں پیاز،چینی،چکن (زندہ )،ایل پی جی (سلنڈر)، گڑ،بیف، مٹن،لہسن،خوردنی تیل، دودھ(تازہ)اورگھی(کھلا)کی قیمتوں میں اضافہ ٹماٹر،پیٹرول، ھائی سپیڈ ڈیزل،دال ماش ،دال مسور،دال مونگ ،آلو ،دال چنا،چائے ،آٹا، سرخ مرچ (پسی ہوئی)،انڈہ (فارمی ) کی قیمتوں میں کمی جبکہ دہی،چاول باسمتی(ٹوٹا) ،کیلا، گندم ، خشک دودھ، آگ جلانے والی لکڑی ، چائے کا کپ، بیف پلیٹ،دال پلیٹ، موٹا لٹھا،مٹی کا تیل ،چاول اری (6)، ویجیٹیبل گھی، کوکنگ آئل، ڈبل روٹی، نمک، سگریٹ، لان (کپڑا)، جارجٹ، سینڈل، چپل، الیکٹرک چارجز ،گیس چارجز ،ماچس،الیکٹرک بلب ،واشنگ سوپ ،لوکل کال اورصابن کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...