8 سال سے کومہ کا شکار فاخرہ احمد کی نشترہسپتال کے آئی سی یو وارڈمیں حالت تشویشناک والدین کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل

8 سال سے کومہ کا شکار فاخرہ احمد کی نشترہسپتال کے آئی سی یو وارڈمیں حالت ...

ملتان(وقائع نگار)نجی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے نتیجہ میں کومہ (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

میں جانے والی بنکار فاخرہ احمد کی نشتر ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں حالت تشویش ناک ہوگئی ہے۔فاخرہ احمد کے جسم میں خون کی شدید کمی ہوگئی ہے اور جسم کے مختلف حصوں سے خون وقفے وقفے سے بہنے لگا ہے فاخرہ کے والد قاضی اسماعیل طاہر نے بتایا کہ فاخرہ کے جسم میں خون مقدار سے6سے کم اور پلیٹ لٹس کی تعداد20ہزار سے نیچے آگئی ہے اسے اے پازیٹو خون کی اشد ضرورت ہے فاخرہ کے ڈینگی سمیت دیگر تصدیقی ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جس میں ڈینگی بخار کی تصدیق نہ ہوئی ہے،فاخرہ کے والدین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس موقع پر فاخرہ کو دعاؤں کی بہت ضرورت ہے اسکی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔23اگست2009ء کو فاخرہ کو کومہ میں گئے اگست2017ء میں8سال مکمل ہوجائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...