پی ایچ اے نے جشن آزدی کے سلسلہ میں ہیڈ آفس کی بلڈنگ اور قلعہ کہنہ پر کھجور کے درختوں کو برقی قمقوں سے سجادیا ہے

پی ایچ اے نے جشن آزدی کے سلسلہ میں ہیڈ آفس کی بلڈنگ اور قلعہ کہنہ پر کھجور کے ...

ُٓملتان (سپیشل رپورٹر )ُپارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے جشن آزادی کے سلسلے میں ہیڈ آفس اور قلعہ کہنہ قاسم باغ پر لگے (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

کھجور کے درختوں کو خوبصورت سبز اور سفید برقی قمقموں سے آراستہ کر دیا ہے۔اس سلسلے میں ہیڈ آفس کی عمارت پر قومی پرچم بھی لگا دئیے گئے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آزادی شجرکاری مہم کے سلسلے میں پارکس میں درخت لگانے کا کام بھی جاری ہے۔گیلانی پارک اور آرٹس کونسل پارک اور رشید آباد لیڈیز پارک میں درجنوں مقامی درخت لگا دئیے گئے ہیں۔جن میں توبوبیا،سکھ چین،ارجن اور بکائن کے درخت شامل ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...