افسران اور کمانڈوز نواز شریف کی ریلی کی حفاظت پر مامور‘ یوم آزادی پر اہم ریلوے سٹیشنوں پر تعیناتی کیلئے نفری کم پڑ گئی
ملتان(جنرل رپورٹر)سابق وزیراعظم نوا ز شریف کی ریلی کی سکیورٹی کے لئے ریلوے ملتان ڈویژن سے افسران اور (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
کمانڈوز کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں جس کی وجہ سے یوم آزادی کے موقع پر اہم سٹیشنوں پر تعیناتی کے لئے نفری کی تعداد کم پڑگئی ہے ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کی ریلی کی سکیورٹی کے لئے ریلوے ملتان ڈؤیژن سے ایک ڈی ایس پی‘ ایک انسپکٹر اور 100کمانڈوز کو حافظ آباد‘ گوجرانوالہ اور لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈیوٹیوں پر بھجوایا گیا ہے جبکہ قائمقام آئی جی شارق جمال نے ملتان ڈویژن کے تمام سٹیشنوں پر بھی یوم آزادی کے موقع پر سکیورٹی الرٹ رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں جس کی وجہ سے نفری کم ہونے کے باعث ریلوے ملتان ڈویژن کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ملتان پولیس انتظامیہ نے اہم سٹیشنوں پر نفری تعینات کرکے جان چھڑالی ہے۔