وزیرمملکت برائے سمندر پار پاکستانی عبدالرحمن کانجو آج ملتان پہنچیں گے

وزیرمملکت برائے سمندر پار پاکستانی عبدالرحمن کانجو آج ملتان پہنچیں گے

ملتان،لودھراں،بستی ملوک،قطب پور(وقائع نگار،نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)وزیرمملکت برائے سمندر پار پاکستانی عبدالرحمن کانجو آج 1بجے دن خصوصی طیارے کے ذریعے(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

اسلام آباد سے ملتان پہنچیں گے۔اپنی آمد کے فوراً بعد وہ ریلی کے ذریعے اپنے آبائی علاقے ضلع لودھراں کیلئے روانہ ہوں گے۔وزیرمملکت ملتان میں چونگی نمبر1،ایل ایف چوک اور بہاول پور بائی بائی پاس پر موجود اجتماعات سے خطاب کریں گے۔اس موقع پر انہیں مبارکباد کے ساتھ ساتھ وزیرمملکت بننے پر مقامی قیادت کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے جائیں گے اور گل پاشی بھی کی جائے گی۔وزیرمملکت کے ملتان سے لودھراں جانے والا روٹ پر جگہ جگہ خیرمقدمی بینر آویزاں کئے گئے ہیں جبکہ کے استقبال کیلئے قافلے ضلع لودھراں سے آج صبح ملتان پہنچیں گے۔چیئرمین ضلع کونسل لودھراں میاں راجن سلطان پیرزادہ نے اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عبدالرحمن خان کانجو وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد آج پہلی بار اپنے حلقے میں واپس آرہے ہیں ۔وہ اڑھائی بجے دن ائرپورٹ پر اتریں گئے جہاں سے انھہیں بڑی ریلی کی صورت میں لایا جائے گاجہاں سے وہ بستی ملوک سے دنیار پور ہوتی ہوئی ریلی کہروڑ پکا پہنچے گی ۔جہاں عبدالرحمن خان کانجو خطاب کریں گے ۔13 اگست کو عبدالرحمن خان کانجو لودھراں میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے اظہار یکجہتی ریلی کی قیادت کریں گئے جس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی لودھراں شیخ افتخارالدین ،وائس چیئرمین ملک بھورا ارائیں بھی موجود تھے ۔عبدالرحمن کانجو آج بستی ملوک میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گئے ان کے ہمراہ پیر اقبال شاہ،رانا لیاقت علی ،جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن ملتان پیر عامر اقبال شاہ ممبر صوبائی اسمبلی مدثر جہانزیب وائس چیئر مین ضلع کونسل لودھراں اور مسلم لیگی راہنماء ہونگے وفاقی وزیر عبدالرحمن کانجو ملتان سے براستہ کہروڑ پکا اپنے ابائی گھر ریلی کی صورت میں جائیں گے اس موقع پر رانا لیاقت علی کا کہنا تھا کہ بستی ملوک میں بھرپور استقبال کیا جائے گا۔عبدالرحمٰن خان کانجو وفاقی وزیر مملکت اورسیز پاکستانی کی ملتان آمد کے سلسلہ میں چکنمبر384 ۔ڈبلیو بی سے سابق ناظم یونین کونسل عامر رسول خاں مڑل کی قیادت میں ایک ریلی ملتان ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کرنے کے لیے روانہ ہو گی ۔جہاں مجموعی طور پر بکروں کا صدقہ بھی دیا جائیگا ۔اسی طرح سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک اسلم اعوان کی قیادت میں 4والی پلی سے ، لدھا بوہڑ سے چیئرمین نواب سلیم خان خاکوانی کی قیادت میں ،چکنمبر355ڈبلیو بی سے چوہدری تصدق حسین ارائیں کی قیادت میں،شہید کانجو گروپ کے رہنما رانا ریاض اعجاز کی قیادت میں قطب پور سے،پیر عابد علی شاہ چیئر مین دربار سلطان ایوب قتال کی ،چکنمبر344 ڈبلیو بی سے چوہدری نصیب گجر کی قیادت میں کاروں بسوں پر مشتمل قافلے روانہ ہوں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...