آزادی ٹرین مارگلہ اسٹیشن اسلام آباد سے آج اپنے سفر کا آغاز کریگی

آزادی ٹرین مارگلہ اسٹیشن اسلام آباد سے آج اپنے سفر کا آغاز کریگی

ملتان(جنرل رپورٹر)وزارت ریلوے کی جانب سے آزادی ٹرین آج 12اگست ہفتہ اپنے سفر کا آغاز مارگلہ سٹیشن اسلام آباد سے کرے گی،17اگست کو ملتان پہنچے گی ۔یہ تیسری آزادی(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

ٹرین ہے جو اسلام آباد کیرج فیکٹری میں تیار ہوئی ، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب آزادی ٹرین کا افتتاح کریں گی، اس سے قبل گزشتہ سال پاکستان ریلوے نے کرسمس پیس ٹرین بھی تیار کی۔ آزادی ٹرین آج ہفتہ کوآزادی ٹرین اپنے سفر کا آغاز مارگلہ سٹیشن اسلام آباد سے کرے گی ۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب آزادی ٹرین کا افتتاح کریں گی ۔ وزارت ریلوے اس قومی تقریب کو منانے میں ایک اہم کردار کر رہی ہے ۔یہ تیسری آزادی ٹرین ہے جو اسلام آباد کیرج فیکٹری میں تیار ہوئی ۔ اس سے قبل گزشتہ سال پاکستان ریلوے نے کرسمس پیس ٹرین بھی تیار کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...