ملتان سمیت صوبہ بھر میں پٹواریوں کی ہڑتال جاری‘ تمام سرکاری امور معطل

ملتان سمیت صوبہ بھر میں پٹواریوں کی ہڑتال جاری‘ تمام سرکاری امور معطل

ملتان، بہاولپور، احمد پور شرقیہ(نمائندہ خصوصی، نمائندگان) انجمن پٹواریان پنجاب کی ہدایت پر ملتان سمیت صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کا عمل جاری ہے‘ گذشتہ روز ملتان بھر میں پٹوار خانے بند رہے 45 روز سے زائد گزرنے کے باوجود تمام سرکاری امور تاحال معطل ہیں قلم چھوڑ ہڑتال (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کیوجہ سے سائلین کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کیمطابق محکمہ مال کے افسران نے من پسند پٹواریوں کے ذریعے مال بنانے کی خاطرمتعدد مواضعات کوکمپیوٹرائزڈ نہ ہونے دیا پٹواریوں کی ہڑتال کے باعث ان مواضعات کے لوگوں کومحکمہ مال کے امور میں مشکلات کاسامنا سابق اسسٹنٹ کمشنر بہاولپورسٹی راؤتسلیم اخترنے مبینہ طورپرپٹواریوں اقبال اورخورشید کیساتھ ساز باز کرکے موضع میانی، موضع بندرہ موضع ماڈل ٹاؤن اورموضع9 بی سی کوکمپیوٹرائزڈ نہ ہونے دیاجبکہ کل 43 مواضعات میں سے39 مواضعات کمپیوٹرائزڈ ہوسکے ان مواضعات کے امورمیں دونمبری کرکے مال بنانے کی خاطرانہیں کمپیوٹرائزڈ نہیں کیاگیا اب پٹواریوں کی ہڑتال کے باعث ان مواضعات کے لوگوں کواپنے مال کے امورمیں شدیدمشکلات درپیش ہیں شہریوں نے کہاہے کہ اے سی سٹی راؤتسلیم کے تبادلہ کے بعد اب بھی ان مواضعات کوبدستور کمپیوائزڈ نہیں کیاگیاان مواضعات کوفوری کمپیوائزڈ کیاجائے۔ جب اس سلسلہ میں موجودہ اسسٹنٹ کمشنر بہاولپورسٹی محمددانش سے رابطہ کیاگیاتو انہوں نے کہاکہ مجھے اس سلسلہ میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہیں۔ معلومات حاصل کرکے ہی کچھ بتاسکوں گا۔ احمد پور شرقیہ سے سٹی رپورٹر اور نامہ نگار کیمطابق پنجاب کی قیادت کی ہدایت پر پنجاب بھرکے پٹواریوں کی اپنے حقوق اور مطالبات کے تسلیم ہونے تک ہڑتال 30 ویں دن میں شامل لوگوں کو سخت مشکلات و پریشانی کا سامنا ۔ انجمن پٹواریان تحصیل احمدپورشرقیہ کے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل صدر خلیل احمد خان بلوچ۔ رانا نور احمد۔ عبدالرحمان لنگاہ۔ چوہدری محمد اعظم۔ چوہدری محمد شاہد۔ جلیل احمد خان بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے پٹواریوں کو لالی پاپ دینے کیلئے ایک سکیل بڑھانے کے نوٹیفکیشن کا لیٹر جاری کیا ہے۔ جسے پنجاب کی یونین نے مسترد کردیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ 11ویں سکیل کے احکامات جاری کریں اور تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور ان کے اختیارات واپس کئے جائیں اور عوام کے مسائل حل کئے جائیں اور پٹوار کی پوسٹ ختم کرنے کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے اور مطالبات کے پورا ہونے تک احتجاجی قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...