ایم ڈی اے چوک تا ڈیرہ اڈا روڈ‘ پی سی ون ریوائز کرنیکا کام شروع

ایم ڈی اے چوک تا ڈیرہ اڈا روڈ‘ پی سی ون ریوائز کرنیکا کام شروع

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایم ڈی اے چوک سے ڈیرہ اڈا تک دو رویہ روڈ کی تعمیر کے لیے پی سی ون ریوائز کرنے کا کام شروع کردیا ۔ پی سی ون کے ریوائز ہونے کے بعد صرف لینڈ ریکوزیشن کی مد میں ایم ڈی اے کو 35کروڑ روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

گا ۔ انجینئرنگ برانچ نے پی سی ون ریوائز کرنے کا عمل شروع کردیا ہے لینڈ ریکوزیشن کلیکٹر غلام مصطفےٰ گجر کی رائے کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا بتایا گیا ملتان ترقیاتی ادارے ایم ڈی اے چوک سے ڈیرہ اڈا چوک تک 2رویہ سڑک کی تعمیر کے لیے 57کروڑ روپے مختص کئے ان میں 40کروڑ روپے لینڈ ریکوزیشن کے لئے رکھے گئے ۔ ایم ڈی اے کے افسران پی سی ون کے مطابق کام شروع کرنے میں ناکام ہوگئے ۔ دوسری جانب مالی سال بھی ختم ہوگیا مالی سال کے ختم ہونے کے بعد نئی ویلوایشن ٹیبل تیاری کی گئی تو اس کے مطابق ایم ڈی اے چوک سے ڈیرہ اڈا تک اراضی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔ اس اضافہ کا اثرنے ایم ڈی اے کے پروجیکٹ کو بری طرح متاثر کردیا ایم ڈی اے کے ماہرین کے تمام اندازے ناکام ہوگئے ۔ پروجیکٹ شروع ہونے سے پہلے ہی پی سی ون کو ریوائز کرنا پڑ گیا اس صورتحال میں ایم ڈی اے نے صوبائی حکومت سے مزید رقم مانگنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جبکہ پی سی ون کو ریوائز کرنے کے لیے تیاریاں شروع کردیں گئیں ہیں ۔ ڈی جی ایم ڈی اے انجینئرنگ ونگ کو فوری طور پر ریوائز پی سی ون تیار کرکے پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کو بھجوانے کی ہدایات دیں ہیں تاکہ فوری طور پر اس کی منظوری حاصل کی جاسکے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...