ہائیکورٹ ملتان بنچ کا عدالتی احکامات کی تعمیل نہ ہونے پر سپیشل سیکرٹری تعلیم پنجاب کو ذمہ داریوں کیخلاف کارروائی کرکے عدالت پیش کرنیکا حکم

ہائیکورٹ ملتان بنچ کا عدالتی احکامات کی تعمیل نہ ہونے پر سپیشل سیکرٹری ...

ملتان(خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس محمدامیربھٹی نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ ہونے پر سپیشل سیکرٹری تعلیم پنجاب (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کواحکامات سے روگردانی کرنے والے ذمہ دارکے خلاف کارروائی کرکے عدالت پیش ہونے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت گونگے بہرے سکول ملتان کی ہیڈمسٹریس صائمہ ممتازنے درخواست دائر کی تھی کہ وہ سال 2011 ء میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 17 ویں گریڈمیں ہیڈمسٹریس تعینات ہوئی بعدازاں اسی سکول میں لاکھوں روپے کی خردبردکے الزامات کے تحت مافیاکے ایماء پر اس کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی کرکے ملازمت سے برطرف کردیاگیاجس پرفاضل عدالت سے رجوع کیاتودرخواست گذارکو بحال کرنے کے ساتھ سابقہ واجبات بھی اداکرنے کا حکم دیاگیالیکن 24 جنوری 2016 ء سے اب تک کی تنخواہیں ادانہیں کی گئیں اس لئے عدالتی حکم پر عمل درآمد کا حکم دیاجائے۔فاضل عدالت کے حکم پر محکمہ کی جانب سے افسران عدنان بشیراورممتازالحسن پیش ہوئے اورتنخواہوں کی فوری ادائیگی کرنے کا بیان دیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...