چیف جسٹس آف پاکستان سے بار صدور کی 15 اگست کو اسلام آباد میں ملاقات

چیف جسٹس آف پاکستان سے بار صدور کی 15 اگست کو اسلام آباد میں ملاقات

ملتان(خبر نگار خصوصی)چیف جسٹس پاکستان سے باروبینچ تنازعہ میں ہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز ملتان کے صدورکی 15 (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

اگست کو سہ پہر3 بجے سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں ملاقات ہوگی۔ اورسپریم کورٹ بارنے بھی چیف جسٹس پاکستان سے مداخلت کرکے معاملہ کا نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔یادرہے کہ بارایسوسی ایشنز کی جانب سے 5 اگست کو باروبینچ تنازعہ پر چیف جسٹس پاکستان کو مراسلہ بھجوایاگیاتھا جس کے تناظرمیں رجسٹرارسپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے ملاقات کے لئے وقت دینے کامراسلہ صدوربار ایسوسی ایشنز کوبھجوادیاہے نیز ملاقات کرنے والے دیگر ممبران کی فہرست بھی بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔دریں اثناء سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سیکرٹری آفتاب احمدباجوہ کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہاگیاہے کہ سپریم کورٹ بارکے اجلاس میں ملتان بینچ کوبند کرنے کے اقدام کی مذمت کی گئی ہے نیز سرکاری ایجسنیوں کی جانب سے ملتان کے وکلاء اوران کے خاندان کے افراد کوہراساں وبلیک میل کرنے کی بھی مذمت کرتے ہیں کیونکہ سپریم کورٹ باراظہاررائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اوریہ معاملہ باروبینچ کے درمیان ہے جس میں حکومت فریق نہیں ہے اس لئے حکومتی ایجنسیوں کی جانب سے مداخلت عدلیہ کی آزادی پر بھی سوالیہ نشان ہے قبل ازیں کئی عہدیداروکلاء نے معاملہ کو حل کرانے کی کوشش بھی کی ہے اس لئے چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ ہے کہ وہ ان معاملات کانوٹس لیں اوربارکی جانب سے دائر درخواستوں کی بھی جلدسماعت کی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...