ہائیکورٹ نے چار اضلاع میں ایجوکیٹرز کی 6 اسامیوں پر حکم امتناعی جاری کردیا

ہائیکورٹ نے چار اضلاع میں ایجوکیٹرز کی 6 اسامیوں پر حکم امتناعی جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نمائندہ پاکستان )لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں ضلع خانیوال ،ضلع مظفر گڑھ ،ضلع ملتان کی چھ ایجوکیٹرز ٹیچرز نے رٹ(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
پٹیشن دائر کی کہ میرٹ لسٹ میں ان کے نام شامل تھے بعدازاں جب محکمہ تعلیم کے افسران نے فائنل لسٹ تقرری آرڈز جاری کی تو ان کے نام شامل نہیں تھے ان کی جگہ دوسرے نام ڈال دیئے گئے ۔ لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جسٹس امیر بھٹی نے ضلع خانیوال کی دو ،ضلع مظفر گڑھ کی دو ، لودھراں کی اور ملتان کی ایک ایک سیٹ پر حکم امتناعی جاری کردیا اور چیف ایگزیکٹیو آفیسرز کو حکم دیا کہ ان سیٹوں پر تقرر نامے جاری نہ کئے جائیں ۔ دریں اثناء روزنامہ میژایجوکیٹرز تقرریوں میں میرٹ لسٹوں کی دھجیاں اڑانے اور گھپلوں کی خبریں پہلے ہی شائع کرچکا ہے ۔