توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی‘ وکلاء نے ہڑتال بھی موخر کر دی

توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی‘ وکلاء نے ہڑتال بھی موخر کر دی

  



ملتان(خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشنزکی جانب سے 18 ویں روزمکمل عدالتی بائیکاٹ کیاگیا تاہم بعض وکلاء عدالتوں میں پیش ہوتے رہے اس موقع پر ہائیکورٹ (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

میں صدربارشیرزمان قریشی دیگر وکلاء کے ہمراہ صبح ساڑھے 8 بجے سے ملتان بینچ کے احاطہ میں موجودرہے اوروکلاء سے پیش نہیں ہونے کی درخواست کی ہے۔بعدازاں ڈسٹرکٹ بارمیں لاہورہائیکورٹ میں ہونے والے وکلاء کے احتجاج اورنعرے بازی ویڈیوکال کے ذریعے وکلاء کودکھائی گئی جس پر بارروم میں بھی وکلاء نعرے لگانے کے ساتھ تالیاں بجاتے رہے دریں اثناء لاہورمیں لارجربینچ میں کیس کی سماعت ملتوی ہونے پرمشترکہ احتجاجی اجلاس منعقد کیاگیاجس میں خطاب کرتے ہوئے صدرہائیکورٹ بارشیرزمان قریشی نے کہا کہ عاصمہ جہانگیران کے مقدمہ میں کیسے پیش ہوئی ہے ان کے ہائیکورٹ بارملتان میں پہلے ہی داخلہ پر پابندی عائدکی ہوئی ہے اس لئے ان سے خیرکی توقع نہیں ہے انھوں نے کہاکہ وہ وکلاء سے کئے گئے وعدوں کے مطابق ثابت قدم ہیں اوررہیں گے صدرڈسٹرکٹ بارایم یوسف زبیرنے کہاکہ وکلاء اپنے مطالبات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اس لئے توہین عدالت کانوٹس واپس لینے کے ساتھ لودھراں اورساہیوال بارے نوٹیفکیشن بھی واپس لیاجائے۔ممبرپنجاب بارکونسل رانا عارف کمال نون،ممبرپنجاب بارکونسل جاویدہاشمی نے کہاکہ پاکستان بار نے وکلاء کی نمائندگی کی بجائے ججزالیون کاکپتان ہونے کا ثبوت دیاہے جس کی مذمت کرتے ہیں اورخبردارکرتے ہیں کہ اگرپولیس نے صدربارتوکیاکسی ایک ممبرکوبھی ہاتھ لگایاتونتائج کی ذمہ داری اقدام کرنے والوں پرہوگی ممبرپنجاب بارکونسل چوہدری داؤد احمد وینس نے کہاہے کہ لاہورکے وکلاء نے جس اندازمیں ملتان کا ساتھ دیاوہ قابل تحسین ہے ممبرپنجاب بارکونسل افتخار ابرہیم قریشی، جنرل سیکرٹری لاہوربارحامدسعید،ممبرلاہوربارسید رضاشاہ نے کہاکہ عدالت میں پیش ہونے پر وکلاء سے وہ بازپرس کی گئی ہے کہ اب انھیں چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی ہے اجلاس سے جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بارسید انیس مہدی ، سابق صدورہائیکورٹ بارمحموداشرف خان ،سید اطہرحسن شاہ بخاری،رمضان خالدجوئیہ،حافظ اللہ دتہ کاشف،شیخ عتیق الرحمان،سید اقبال مہدی،ملک اسلم بھٹی ،نشیدعارف گوندل،صفدرسرسانہ،راناغلام حسین اورشیخ عدنان نے بھی خطاب کیاہے۔دریں اثناء آج ڈسٹرکٹ بارمیں 11 بجے دن مشترکہ احتجاجی اجلاس منعقدکرکے نیالائحہ عمل طے کیاجائیگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...