چوری ، ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم

چوری ، ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار) نیو ملتان پولیس کے علاقہ میں نجی کمپنی کے سیلز میں کاشف سے 2 ڈاکو ایک لاکھ 80 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے مظفر آباد پولیس کے علاقے سے محمد شفیق سے 3 ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی قطب پور میں محمد زاہد کی سوڈا واٹر فیکٹری کے تالے توڑ کر 2 لاکھ(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
60 ہزار مالیت کا سامان، واحد ٹاؤن میں ظہور احمد کی بیٹی کے گھر کے تالے توڑ کر ایک لاکھ 30 ہزار روپے و دیگ سامان، چہلیک سے عابد حسین کا موٹر سائیکل ضلع کچہری سے محمد دیباج کا 88 ہزار مالیت کا موبائل، شاہ رکن عالم سے نعمان، صدر جلال پور سے محمد تنویر شاہ شمس سے وسیم، کپ سے محمد زیب، بوہڑ گیٹ سے انجم سہیل کی موٹر سائیکلیں ، قادر پور راں سے عابد نیر کا لوڈر رکشہ، بستی ملوک میں محمد شاہد کے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیور و گھریلو سامان لوٹ لے گئے۔
چوری ڈکیتی