ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ملتان کی11ویں روز بھی مطالبات کے حق میں ہڑتال
ملتان(وقائع نگار)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان نے11ویں روز بھی مطالبات کے حق میں ہڑتال کی۔نشتر انتظامیہ کے مطابق وائی ڈی اے کی ہڑتال مسلسل ناکام جارہی ہے۔(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )
شعبہ آؤٹ ڈور روزانہ معمول کے مطابق کھل رہا ہے۔جہاں تمام سینئر و جونیئر ڈیوٹی ڈاکٹرز مریضوں کا چیک اپ کرتے ہیں اگر کچھ ینگ ڈاکٹرز رجسٹریشن کاؤنٹر بند کروانے کی کوشش کرتے ہیں تو مریضوں کی کمپیوٹرائزڈ کی بجائے مینوئل رجسٹریشن پرچی بناکردی جاتی ہے۔یومیہ3ہزار سے4ہزار کے درمیان مریضوں کا چیک اپ کیا جارہا ہے۔جبکہ وائی ڈی اے کے چیئرمین ڈاکٹر حسن چاون،صدر ڈاکٹر فیصل عزیز،ڈاکٹر علی رضا،ڈاکٹر فاران،ڈاکٹر کبیر،ڈاکٹر خضر حیات،ڈاکٹر اشفاق صدیقی،ڈاکٹر محسن ممتاز،ڈاکٹر اعجاز ،ڈاکٹر عتیق،ڈاکٹر سہیل،ڈاکٹر سرور،ڈاکٹر نوید،ڈاکٹر اجمل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہڑتال کامیابی سے جاری ہے،جب تک مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تب تک ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ہڑتال