سابق آئی جی پولیس سید ابن حسین کے والد غضنفر عباس کی برسی‘ قرآن خوانی مجلس عزا کل امام بارگاہ باغ حسین میں ہوگی
ملتان(جنرل رپورٹر)ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن و سابق آئی جی پولیس سید ابن حسین کے والد سید غضنفر عباس مرحوم کی برسی کے موقع پر قرآن (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )خوانی و سالانہ مجلس عزا امام بارگاہ باغ حسین پیراں غائب روڈ پر کل 13اگست بروز اتوار کو ہوگی جس میں علامہ سید علی رضا‘ علامہ سید سلطان احمد شاہ‘ ذاکر زوار محمد علی کربلائی اور شیر اہلبیت احمد حسن صدیقی خطاب فرمائیں گے ۔ قرآن خوانی میں سید بن حسین کے دادا سید محمد حسین اور خاندان کے دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی جائیگی