نواز شریف نے دلوں میں گھر کر لیا: افضل گل

نواز شریف نے دلوں میں گھر کر لیا: افضل گل

حاصل پور (نما ئندہ خصوصی )مسلم لیگ ن چاروں صوبوں کی مقبول عوامی جماعت ہے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

۔دس لاکھ سے زائد افراد نے میاں نواز شریف کا تاریخ ساز استقبال کر کے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔مسلم لیگی رہنما و چیئر مین سٹینڈ نگ کمیٹی زراعت پنجاب چوہدری محمد افضل گل نے جنرل کو نسلر رانا محمد شفیق کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو تر قی کی جانب گامزن کرکے میاں نواز شریف نے عوام کے دلوں میں گھر بنایا ہے ۔مسلم لیگ ن نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے انقلابی اقدا مات اْ ٹھائے ہیں ۔عوام سیاسی لیڈروں کے منصف ہوتے ہیں ۔کروڑوں کی تعداد میں ووٹ لیکر مسلم لیگ ن اقتدار میں آ ئی ہے ۔عوام کے دلوں سے ان کے لیڈر کو کوئی طاقت نہیں نکال سکتی ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے حاصل پور میں بلا امتیاز عوامی خد مت اور ترقیاتی کام کرائے ہیں اس موقع پر سابق ایم پی اے محمد صفدر گل ۔کو نسلر غلام حسین گاما ۔طاہر عباس ۔انور اسحاق بھٹی ۔رانا عبدالر شید ۔صدر بار محمد اشفاق بھٹی ایڈووکیٹ ۔رانا حمزہ الطاف سمیت علاقہ کی عوام اور سیاسی لیڈر موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...