نئی خارجہ پالیسی تشکیل دی جائے: احمد لدھیانوی

نئی خارجہ پالیسی تشکیل دی جائے: احمد لدھیانوی

ملتان (سٹی رپورٹر)اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمدلدھیانوی نے کہاکہ موجودہ حکومت(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

اداروں سے ٹکراؤکی طرف جارہی ہے،عدلیہ کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے،پاک سعودی تعلقات مثالی ہیں،سعودی عرب کے دفاع کے لیے آرمی چیف کا بیان قابل تحسین ہے،دیر بالا میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر جمعہ کے اجتماع میں ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی،وطن عزیز کے دفاع کے لیے پاک فوج کا کردار قابل قدر ہے،داخلی و خارجہ پالیسی کا از نو جائزہ لے کر نئی پالیسی تشکیل دی جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،علامہ محمد احمد لدھیانوی نے مزید کہاکہ مسلم لیگ نون وزیراعظم کی نااہلی پر جشن منارہی ہے،ریلی کا مقصد اداروں کے مابین ٹکراؤہے،سعودی عرب کے دفاع کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیان قابل تحسین ہے،سعودی عرب مسلمانوں کے ایمان کا مرکز ہے،جس کا دفاع ہر مسلمان پر فرض ہے علامہ لدھیانوی نے ملک بھر میں جماعتی ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ مقامی انتظامیہ سے مکمل تعاون کرتے ہوئے 14اگست کی ریلیاں نکالیں،اہلسنت والجماعت 14اگست یوم آذادی کو پاکستان زندہ باد کے عنوان سے منائے گی۔

احمد لدھیانوی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...