پولیس کارروائی‘ تاجر کو گن پوائنٹ پر اغوا کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار‘ مقدمہ درج

پولیس کارروائی‘ تاجر کو گن پوائنٹ پر اغوا کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار‘ مقدمہ ...

ملتان(وقائع نگار )تھانہ قطب پور پولیس نے شیرشاہ ٹول پلازہ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے اغواء برائے تاوان کے تین ملزموں کو گرفتار کرلیاجبکہ ملزمان سے گاڑی بھی برآمد کرلی گئی (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

ہے،گرفتار ملزمان کا تعلق صوابی سے ہے جبکہ ملزمان نے تاجر شیرازکو ساتھی ڈرائیورسمیت گن پوائنٹ پراغواء کرکے رقم ہتھیائی تھی۔پولیس نے گرفتار ملزمان عمرفاروق،محمد فاروق اورکامل کو تھانہ قطب پور منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔مدعی تاجرشیراز نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا ہے کہ وہ تیل کا کاروبار کرتا ہے ،صوابی(خیبرپختونخواہ) سے تعلق رکھنے والے محمد فاروق ،عمرفاروق ودیگر نے ساتھیوں کے ہمراہ اس اپنے ساتھی ڈرائیور سمیت اغواء کیاملزمان نے اس سے خالی چیک پر زبردستی دستخط بھی لیے اورہاتھ پاؤں باندھ کرصوابی انٹرچینج پر پھینک کرفرار ہوگئے۔مدعی شیراز نے پولیس سے ملزمان کیخلاف کاروائی اور ان سے 25لاکھ روپے برآمدگی کی درخواست کی ہے۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مدعی تاجر کے بیان اور شواہدروشنی میں ملزمان کیخلاف کاروائی شروع کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...