ضلعی پولیس کی عدم توجہی ‘ بیشتر تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر سٹیشنری نایاب

ضلعی پولیس کی عدم توجہی ‘ بیشتر تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر سٹیشنری نایاب

ملتان ( وقائع نگار ) ضلعی پولیس کی عد م توجہی کے باعث ضلع بھر کے بیشتر تھانوں میں قائم ’’ فرنٹ ڈیسک ‘‘ پر سٹیشنری نایاب ہوگئی ۔ فرنٹ ڈیسک سٹاف تھانوں کے محرروں پر (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

سٹیشنری کی ’’پھٹیک ‘‘ ڈالنے لگ گئے ہیں واضح رہے کہ صوبائی حکومت پنجاب نے سائلین کی داد رسی کیلئے صوبہ بھر کے تمام تھانوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے فرنٹ ڈیسک قائم کیے اور فرنٹ ڈیسک میں سٹیشنری بھی مہیا کرنا ضلعی پولیس افسران کی ذمے داری میں شامل کیا گیا جسکا ان کو بجٹ بھی دیا گیا ہے ۔ مگر ضلع ملتان کے بیشتر تھانے ایسے ہیں جہاں فرنٹ ڈیسک سٹاف کے پاس سٹیشنری موجود نہ ہے جسکی وجہ سے وہ سٹیشنری متعلقہ تھانوں کے محرروں سے وصول کررہے ہیں ۔ سٹیشنری نہ دینے والے محرروں کے خلاف فرنٹ ڈیسک کا سٹاف افسران کو جھوٹی شکایت لگا رہے ہیں اور اسی وجہ سے محررشدید پریشانی میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔ محرروں کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس افسران کو چاہیے کہ وہ فوراً فرنٹ ڈیسک سٹاف کو سٹیشنری دیں تاکہ وہ ان پر سٹیشنری کی مد میں پھٹیک نہ ڈال سکیں جبکہ عوامی اور سماجی حلقوں نے اس بات کو حکومت کی ناکامی قرار دیا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق جہاں جہاں فرنٹ ڈیسک پر سٹیشنری موجود نہیں وہاں ایک ہی روز کے اندر سٹیشنری فراہم کردی جائیں گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...