شوگر ملز ایکا‘ لاکھوں ٹن ذخائر ہونے کے باوجود مارکیٹ میں چینی کی سپلائی بند

شوگر ملز ایکا‘ لاکھوں ٹن ذخائر ہونے کے باوجود مارکیٹ میں چینی کی سپلائی بند

ملتان(جنرل رپورٹر)شوگر ملز مالکان کی جانب سے آٹھ روز سے چینی کی فراہمی بند ہے۔ جس کے باعث ملک بھر میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔غلہ منڈی میں(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

روزانہ آنے والے 50ٹرکوں کی تعداد کم ہو کر10سے12تک رہ گئی ہے جس کی وجہ سے چینی کی ملتان میں قیمت 65روپے کلو پر پہنچ گئی ہے۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن ہٹ دھرمی پر ڈٹی ہوئی ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے انڈسٹری کو چینی 66روپے کلو پڑ رہی ہے، کم پر نہیں بیچ سکتے۔شوگر ملز کے پاس چینی کے لاکھوں ٹن ذخائر ہیں، اس کے باوجود مارکیٹ میں سپلائی بند کر رکھی ہے۔ادھر عدم دستیابی کے باعث ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 56روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ جبکہ ریٹیل میں چینی کا دام 66روپے پر پہنچ گیا ہے۔آٹھ روز کے دوران چینی کی قیمت میں تقریبا 11روپے اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...