اقلیتی برادری کا تہوار جوش و جذبے سے منایا گیا، تقاریب ریلیوں کا انعقاد

اقلیتی برادری کا تہوار جوش و جذبے سے منایا گیا، تقاریب ریلیوں کا انعقاد

ملتان،مظفرگڑھ، پیرجہانیاں،وہاڑی، بہاولپور ، خانقاہ شریف(سٹی رپورٹر،نمائندگان)ملک بھر میں گزشتہ روز یوم اقلیت جوش و جذبے سے منایا گیا،اقلیتی برادری کی تنظیموں ودیگر (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام اس موقع پر تقاریب کا انعقاد کیا گیا،ریلیاں نکالی گئیں ملتان سے سٹی رپورٹر کے مطابق ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی گزشتہ روز 11 اگست کو ’’یوم اقلیت‘‘ منایا گیا۔ اس موقع پر ملتان میں پاکستان مینارٹی ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام دوپہر ساڑھے تین بجے پل موج دریا سے چوک کچہری تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پارٹی چئیرمین عابد چاند نے کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بنے 70سال ہو چکے ہیں دنیا کے ہر شعبہ زندگی نے ترقی کی ہے لیکن پاکستان کی اقلیتوں کی حالت دن بدن بدتر ہوتی جا رہی ہے۔سرائیکستان قومی کونسل مظفر آباد ملتان کے زیر اہتمام جشن آزادی اور اقلیتوں کے حقوق کے موضوع پر منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرائیکی رہنما ظہور دھریجہ اور سید مہدی الحسن شاہ نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے ، وطن کی آن اور شان کے لئے جانیں بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔ پاکستان بلا رنگ ‘ نسل و مذہب سب کا ہے اور اقلیتوں کے حقوق اسی طرح برابر ہیں جس طرح مسلمانوں کے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونین کونسل جھکڑ کے وائس چیئرمین سیٹح محمد اسحاق نے کہا ہمارے بزرگ قربانیاں دیکر انڈیا سے آئے اور قربانیاں دیں ۔ اب ہم اس دھرتی کا حصہ ہیں ، ہمارا مطالبہ ہے کہ صوبہ بنایا جائے ۔ تحریک انصاف کے رہنما عاصم خان سنجرانی ۔ تقریب کے میزبان ڈاکٹر منور طاہر نے اپنے ساتھیوں سمیت سرائیکستان قومی کونسل میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب تک صوبہ نہیں بنے گا کہ جب تک صوبہ نہیں بنے گا ، وسیب کے مسئلے حل نہیں ہونگے۔ تقریب سے زبیر دھریجہ، مہر ملازم حسین ہانسلہ اور حاجی اللہ ڈیوانہ نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں محمد وارث ، محمد رجب طارق، ڈاکٹر محمد سعید بلوچ، محمد صفدر عاشق ، محمد طیب بشیر، حافظ افتخار احمد، حاجی عید احمد دھریجہ ، رضوان دھریجہ، استاد سجاد رسول ، اجمل دھریجہ، مہر خورشید احمد ہانسلہ، غلام عباس ملہناس بھی موجود تھے ۔مظفرگڑھ،پیرجہانیاں سے بیورو رپورٹ،نمائندہ پاکستان کے مطابق چیئرمین ضلع کونسل سردار عمر خان گوپانگ نے کہاہے کہ پاکستان کا آئین پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے پیروکاروں کو مکمل آزادی، سلامتی اور مساوات فراہم کرتا ہے۔مذہبی بنیادوں پر کسی کے ساتھ کسی قسم کا امتیاز رکھنے کی اجازت نہیں دیتا.اقلیتوں کا دن منانے کا مقصد قومی زندگی میں اقلیتوں کی خدمات کو تسلیم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کیلئے اقلیتی برادری کی محبت اورجذبہ خدمت مثالی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں اقلیتوں کے قو می دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور تھے. تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ سیف اللہ بھٹی، وائس چیئرمین ضلع کونسل سردار اقبال خان پتافی،ضلعی صدر مسلم لیگ ن ملک ارشد گدارہ،افضل چوہان، پروفیسر افتخار ہاشمی،رانا افضل، حافظ اکبر نقاش،ہدایت مسیح پال،ایڈگر انور،جارج محبوب،کرسٹینا پیٹر،وسیم شاکر اور دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب میں مسلم لیگ ن کے راہنما تنویر شہزاد ببلو،مرزا مسرور،راحیل شازم ،ام کلثوم سیال، ذیشان اکبر نقاش،خالد راحیل، پادری سیموئل اور اقلیتی کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ مسیحی بر ادری سمیت پا کستان کی اقلیتیں ملک کی تر قی وخوشحا لی کے لئے بھر پور کر دار ادا کر رہی ہیں یہ بات انہوں نے گو رنمنٹ ما ڈل ہائی سکول میں جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں قومی اقلیتی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں اے ڈی سی آر خضر حیات ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ، ڈسٹرکٹ ما نیٹرنگ آفیسر خضر حیات بھٹی ، ایس این اے شیخ خرم سلیم ، مسیحی مذ ہبی راہنماپادری سلیمان کیلون ، فادر اسحاق، پا سٹر حیات مسیحی ،با بو ایوب ، پا دری بنیامین کے علاوہ ما سٹر ریا ض مسیحی ، کا شف بھٹی ، چوہدری عنائت ، فریاد رابر ٹ ، سینئر ہیڈ ما سٹر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول افضل بھٹی ، ڈی او سکینڈری محمد جا وید با جو ہ، ڈی او ایلیمنٹری مردانہ محمد معروف، ڈی او یلیمنٹری زنانہ مصباح رفیق، ڈپٹی ڈی او عاصم بھٹی، ڈپٹی ہیڈ ما سٹر منیر احمد جو ئیہ کے علاوہ اساتذہ اور بچوں کی کثیر تعداد مو جو د تھی۔بہاولپور،خانقاہ شریف سے سپیشل رپورٹر،بیورو رپورٹ،نمائندہ پاکستان کے مطابق ضلع کونسل بہاول پور میں اقلیتی برادری کے قومی دن کے حوالہ سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وائس چیئرمین ضلع کونسل صاحبزادہ فضل محمود، فادر رحمت راجہ اوپی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تنویر جھنڈیر، فادر شہزاد برکت اوپی، برادر ہارون الیاس اوپی، چیف آفیسر چوہدری ارشد گھمن، سکولوں کے اساتذہ وطلباوطالبات سمیت اقلیتی برادری کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے فادر رحمت راجہ اور صاحبزادہ فضل محمود نے قومی یکجہتی، امن وبرداشت اور مذہبی رواداری کے فلسفے کے فروغ پر زور دیا۔مقررین نے قائد اعظم محمد علی جناح اور تحریک آزادی کے دیگر اکابرین کی خدمات اور پاکستان کے قیام کے لئے ان کی انتھک جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...