بجلی کی طویل اور اذیتناک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، عوام کی واپڈا کو بددعائیں

بجلی کی طویل اور اذیتناک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، عوام کی واپڈا کو ...

ملتان، وہاڑی، بہاولپور، حاصل پور(سٹاف رپورٹر، نمائندگان) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے جس کے باعث کاروبار ٹھپ اور روزمرہ زندگی کے معاملات بری طرح متاثر ہو کر رہ گئے ہیں ملتان سے سٹاف رپورٹر کیمطابق ملتان سمیت میپکو ریجن میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے صارفین کو اذیت میں مبتلا کر دیا ۔گزشتہ روزملتان شہر میں نماز جمعہ کے اقات میں لوڈشیڈنگ کے باعث بجلی کی بندش نے شہریوں کو (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

پریشانی اور مسائل سے دوچار کئے رکھا۔ بجلی کی بندش کیساتھ پانی کی فراہمی بند ہوگئی۔ لوڈشیڈنگ کے ڈیڑھ بجے سے اڑھائی بجے تک کے اوقات نے شہریوں کی پریشانی میں سب سے زیادہ پریشان کئے رکھا۔ وولٹیج کی کمی اور ٹرپنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نماز جمعہ کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔ اس کے علاوہ بھی لوڈشیڈنگ پر قابو پایاجائے ۔ وہاڑی سے بیورورپورٹ اور تحصیل رپورٹر کیمطابق موسم کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی واپڈا حکام نے ایک بار بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا جس پر عوامی وسماجی شہری حلقوں اور کاروباری طبقہ سردار محمد ، شاہد ندیم ، میاں طاہرحسین ، رانا محمد عثمان ، ظفر اقبال چودھری ، ملک سفیان ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ واپڈا حکام بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ ختم کرے تاکہ عوام کی پریشانی اور مشکلات میں کمی بہاولپور سے سپیشل رپورٹر کیمطابق شہر بہاول پور میں جیسے ہی گرمی اور حبس نے ڈھیرے لگائے تو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا برا حال کر دیا، ارشد ٹاؤن ‘ سعید آباد ‘ شاہدرہ ‘ قائد اعظم کالونی ‘ اسلام نگر شرقی سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کے اوور لوڈ کے باعث ٹرانسفار جواب دے گئے۔شہریوں نے متعدد شکایات بھی درج کروائیں لیکن میپکو اہلکار بجلی بحال کرنے نہ پہنچ سکے جس کی وجہ سے شہریوں کو رات اندھیرے میں گزارنی پڑی۔تاہم شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی بندش کا مستقل حل نکالا جائے تاکہ انکی زندگی آسان ہو سکے۔ حاصل پور سے نمائندہ خصوصی کیمطابق حاصل پور اور اسکے گردونواح میں بجلی کی لوڈ شیڈ نگ میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ ر واپڈا نے عوام کو آ وور بلنگ کے عذاب میں بھی مبتلا کر رکھا ہے سیاسی و سماجی رہنماوں رانا قمر الطاف ۔میاں عبدالجبار ایڈووکیٹ ۔ملک مقبول احمد ۔منصور خاں ۔ملک شوکت ۔شاہد رسول و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہو ئے اعلی حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔ دھنوٹ سے سٹی رپورٹر کیمطابق دھنوٹ کے شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھنوٹ اور گردو نواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور ٹرپنگ معمول بن گیا ہے ، برقی آلات جل کر راکھ ہو گئے ،کاروباری مراکز ٹھپ ہوگئے ، طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گھروں اور مساجد میں پانی نایاب،جانور پانی کی بوند بوند کو ترس گئے،دھنوٹ کے شہریوں اور کاروباری حضرات نے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...