پرانی رنجش پر 2قتل، 2کی خودکشی، دیگر حادثات میں 8ہلاک، 13زخمی
ملتان،خانیوال،کبیروالا ،میاں چنون،محسن وال ،وہاڑی،کوٹ ادو،جتوئی(وقائع نگار،نمائندگان ) پرانی رنجش پر 2نوجوان قتل،دو (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
افراد نے خودکشی کرلی،دیگر متفرق حادثات میں8افراد زندگی کی بازی ہارگئے،13افراد شدید زخمی ملتان سے وقائع نگار کے مطابق علی ٹاؤن کے رہائشی محمدس حسنین کی35سالہ والدہ انڈر پاس لاری اڈا کے قریب سڑک کراس کررہی تھی کہ اس دوران ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے اسے ٹکر مار دی،اسے نشتر داخل کروایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔تھانہ مظفر آباد کے علاقے دریائے چناب کے کنارے سے خاتون کی مسخ شدہ لاش ملی ہے لاش 8سے 10دن پرانی لگتی ہے مقامی پولیس کو اطلاع دے دی گئی قصبہ مڑل کے علاقے سے بھی ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں کھیتوں سے نامعلوم خاتون کی نعش برآمد کر لی گئی ۔خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق میاں چنو ں کے محلہ شمس پور ہ کے رہائشی افتخا ر یوسف نے غربت سے دلبر داشتہ ہو کر زہر یلی گو لیاں کھا لیں جس سے اُسکی حالت شدید غیرہو گئی جسے فور ی طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروا یا گیا مگر وہ زخمیو ں کی تا ب نہ لا تے ہوئے جا ں بحق ہو گیا ۔ کبیروالا سے نامہ نگار کے مطابق گزشتہ شام جمیل کا لو نی کے رہا ئشی نیاز احمد کے جواں سالہ بیٹے محمد ندیم نے اپنا رکشہ گھر کھڑا کیا اور اپنے غیر آباد مکان میں جا کر سو گیا صبح گئے ورثا ء نے نا شتہ کے لئے محمد ندیم کے گھر نہ آنے پر دوسرے مکان میں جا کر دیکھا تو محمد ندیم کے گلے میں رسی کا پھندا لگا پا یا قریب جا کر دیکھا تو پتہ چلا کہ اسکی موت واقع ہو چکی تھی۔میاں چنوں،محسن وال سے نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان کے مطابق میاں چنوں کے نواحی علاقہ حماد پل کے قریب راجباہ پندرہ ایل سے جواں سالہ شخص جس کے گلے میں رسی اور اس کا پیٹ چاک اور پاؤ ں بندھے ہوئے تھے کو کسی نے بے دردی سے قتل کر کے نہر پھینک دیا اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کرتحصیل ہسپتال میاں چنوں منتقل کیا کردی۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی کے مطابق حاصل پور سے وہاڑی آنے والی بس نمبری 7637ایل ای ایس جب لڈ ن روڈ پر نجی کالج کے قریب پہنچی تو سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں بس کے نیچے آکر یوسف نامی سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جبکہ دو سالہ بچہ حسنین ، دو خواتین خورشید بی بی ، رحمت بی بی سمیت بارہ مسافر شدید زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیمیں پہنچ گئی اور اپریشن کرکے بس کے نیچے سے لاش نکالی اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر،نامہ نگار کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ ادو کے قریب رہائشی ایکسائز انسپکٹر مخدوم قاسم کے جواں سال بیٹے مخدوم دلاور عرف کالو اور مخدوم بلال معمول کے مطابق واک کر رہے تھے کہ اعجاز جکھڑ صفدر نامی نوجوانوں نے ساتھیوں کے ہمراہ آکر ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں مخدوم دلاور موقع پر جانبحق جبکہ بھائی مخدوم بلال شدید زخمی ہو گئے جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں تفتیش ناک صورتحال کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا جبکہ مقتول مخدوم دلاور کی ڈیڈ باڈی بھی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی، اہل علاقہ نے ایک قاتل کو موقع پر قابو کر لیا جسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔اورتونسہ بیراج سے ملحقہ بستی کے رہائشی غریب ماہی گیر محمد خلیل کا نو سالہ بیٹا قائم علی لکڑیاں چن کے گزشتہ شام گھر واپس آ رہا تھا جب بیراج پر پولیس چوکی کے سامنے سڑک عبور کرنے لگا تو تیز رفتار کار MA100تلے آکر جاں بحق ہو گیا۔جتوئی سے نامہ نگار کے مطابق جتوئی کا نواحی علاقہ پُل گدارہ کا رہائشی گزشتہ دن نہر میں ڈوب گیا کئی گھنٹوں کے بعدا ہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت لاش کو ڈھونڈ نکالا۔ز ہر یلی سبز ی کھا نے سے خا و ند جا ں بحق بیو ی ہسپتا ل دا خل بتا یا گیا ہے کہ مو ضع خا نو ا ں گھلو ا ں میں یسین اور ا سکی بیو ی ممتا ز ما ئی نے اپنے کھیت سے سپر ے وا لی گو ار سبزی پکا کر کھا لی جس سے یسین جا ں بحق ہو گیا او ر ممتا ز ما ئی کو تشو یشنا ک حا لت میں بہا و لپو ر و کٹو ر یہ ہسپتا ل منتقل کر د یا گیا۔