کراچی، سمندر میں کشتی ڈوب گئی، 20 سے زائدماہی گیرلاپتہ

کراچی، سمندر میں کشتی ڈوب گئی، 20 سے زائدماہی گیرلاپتہ

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے قریب سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے سے 20 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ریسکیوذرائع کے مطابق کراچی کی ساحلی پٹی چرنا آئی لینڈ کے قریب ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی اور 20 سے زائد ماہی گیر لاپتہ ہوگئے ہیں۔اس ضمن میں پاکستان فشر فوک فورم کے رہنما کمال شاہ نے بتایا کہ کشتی میں سوار تمام ماہی گیروں کا تعلق مبارک ولیج سے ہے اور لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ،جس میں میری ٹائم سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں تاہم ابھی تک کسی فرد کی ہلاکت یا بچ جانے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...