وزیراعظم شاہدخاقان عباسی آج ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی آج ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج(ہفتہ)ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے ۔متعددوفاقی وزراء بھی ہمراہ ہوں گے۔ وزیر اعظم مزار قائد پر حاضری دیں گے اور گورنر ہاؤس امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم سے مسلم لیگ(ن) سندھ کے عہدیدارن ملاقات کریں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان سے ایم کیو ایم پاکستان کا وفد بھی گورنر ہاؤس میں ملاقات کرے گا۔