غیر مسلموں کے تحفظ و ترقی کیلئے بانی پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنائیں گے :بلاول بھٹو

غیر مسلموں کے تحفظ و ترقی کیلئے بانی پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنائیں گے ...

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بانیِ قوم کی جانب سے بیان کردہ نظریہ پاکستان کی اصل مشعل بردار ہے، جو یہ یقین دلاتی ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے غیرمسلمانوں کے تحفظ و ترقی کے متعلق ہر لفظ پر قائم، اس پر عمل اور پایہ تکمیل کو پہنچائے گی۔ 11اگست کو منائے جانے والے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں پیپلزپارٹی چیئرمین نے کہا کہ بانیِ ملک کے وژن کے مطابق کسی بھی گروہی، نسلی، لسانی اور مذہبی امتیاز کے بغیر ہر پاکستانی شہری برابر کا شراکت دار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کی پارٹی نے غیر مسلموں کیلئے بے شمار بنیادی اقدامات کئے ہیں تا کہ انہیں پارلیمینٹ، بیوروکریسی اور زندگی کے دیگر تمام شعبہ جات میں مناسب نمائندگی حاصل ہو۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی گذشتہ حکومت کے دوران صدر آصف علی زرداری نے اقلیتوں کا قومی دن منانے کی منظوری دی، جس کا مقصد اقلیتوں کے مسائل کی جانب توجہ مبذول کرانا اور ان کے حل کیلئے راستے نکالنا تھا۔

بلاول بھٹو

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...