ایناے 120،بیگم کلثوم نواز،یاسمین راشد،زبیر کاردار اور فیصل میر کے کاغذات نامزدگی جمع

ایناے 120،بیگم کلثوم نواز،یاسمین راشد،زبیر کاردار اور فیصل میر کے کاغذات ...

لاہور(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)حلقہ این اے 120کے انتخابی معرکے کے لئے سیاسی جماعتوں نے کمر کس لی ہے، پاناماکیس کے فیصلے کے بعد حلقہ این اے 120 میں انتخابی سرگرمیاں رو ز بروززور پکڑتی جا رہی ہیں۔ مسلم لیگ (ن )کی جانب سے کلثوم نواز اورپاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشدسمیت23امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں،حلقہ این اے 120کے ریٹرننگ افسر میاں محمد شاہد نے کاغذات نامزدگی وصول کئے۔تفصیلات کے مطابق میاں محمدنواز شریف کی نااہلی کے بعد این اے 120میں 4سال بعد دوبارہ انتخابی میلہ سج گیا ہے ،گزشتہ روز بھی الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پر سیاسی کارکنوں کی زبردست گہما گہمی رہی۔اس موقع پرسیاسی جماعتوں کے کارکنوں نعرہ بازی بھی کرتے رہے ۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد سینیٹر آصف کرمانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام کی نظر میں نواز شریف آج بھی وزیر اعظم ہے جبکہ میاں محمدنواز شریف کی لالہ موسی کے قریب ریلی کے دوران ایک بچے کی ہلاکت پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ قیام پاکستان کے لئے بھی لوگوں نے جانیں دیں۔ آج پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے پارٹی کی قیادت نے باہمی مشاورت کے بعد این اے 120 سے بیگم کلثوم نواز کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے، جو سمجھتے تھے یا ہیں کہ وہ میاں محمدنواز شریف کو سیاست سے آؤٹ کر دیں گے، ان لوگوں کو واررننگ ہے کہ ابھی بھی وقت ہے کہ نواز شریف کا مقابلہ نہ کرو، این اے 120 عمران خان اور دوسرے فصلی بٹیروں کے لئے واٹر روف ثابت ہو گا،یاسیمین راشد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کاتعلق شاہی خاندان سے نہیں ،حکمران خاندان ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر انتخابی دھاندلی کر رہا ہے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے حافظ زبیر کاردار،پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ اور 3آزاد امیدواروں شکیل شاہ گیلانی،مائیکل حارث اور حافظ غلام شبیر نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

کاغذات نامزدگی جمع

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...