اقلیتوں کی سلامتی ،مکمل مذہبی آزادی اور ترقی کے یکساں مواقع تک رسائی یقینی بنائیں گے :عمران خان

اقلیتوں کی سلامتی ،مکمل مذہبی آزادی اور ترقی کے یکساں مواقع تک رسائی یقینی ...

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اقلیتوں کی سلامتی، مکمل مذہبی آزادی اور ترقی کے یکساں مواقعوں تک ان کی رسائی کیلئے خصوصی محنت کرتی رہے گی۔اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج بھی ہماری اقلیتیں تعمیر وطن میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہی ہیں اس لئے اقلیتوں کی فلاح و ترقی روز اول سے تحریک انصاف کے منشور کا لازمی جزو ہے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے بغیر فلاحی ریاست کے قیام کا خواب ادھورا رہے گا کیونکہ اسلامی تعلیمات اور سیرت رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم اقلیتوں سے احسان کا درس دیتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ بانی پاکستان نے ملک میں بسنے والی اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور تحفظ کی ضمانت دی تھی۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کی تحریک میں اقلیتی زعماء کی محنت اور قربانیوں کے تہہ دل سے معترف ہیں، عمران خان نے کہا کہ آج بھی ہماری اقلیتیں تعمیر وطن میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہی ہیں،اقلیتوں کی فلاح و ترقی روز اول سے تحریک انصاف کے منشور کا لازمی جزو ہے،خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت نے اقلیتوں کی بہبود پر بطور خاص محنت کی۔

عمران خان

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...